قانون ناموس رسالت پر کوئی سمجھوٹہ نہیں کرینگے :مقررین

قانون ناموس رسالت پر کوئی سمجھوٹہ نہیں کرینگے :مقررین

فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک کے خیر خواہ نہیں، ختم نبوت کا نفرنس 7 ستمبر کو ہو گی

چناب نگر(نامہ نگار)قادیانیوں کو کسی بھی پلیٹ فارم سے نوازنے یا ان کی حمایت کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے ،قانون ناموس رسالت و تحفظ ختم نبوت کی آئینی دفعات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،قانون نامو س رسالت ہماری ریڈ لائن ہے ،اس قانون سے چھیڑ چھاڑ آگ وخون سے کھیلنے کے مترادف ہے ،فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک و ملت کے خیر خواہ نہیں،چناب نگر میں 39یں سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کا نفرنس7ستمبربروز سوموار کو حسب سابق منعقد ہو گی،جس میں ملک کے طول وعر ض سے شمع رسالت کے پروانے شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار مقررین نے مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں منعقدہ آل پاکستان مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،مقررین نے کہا کہ پاکستان کا امن و استحکام ہم سب کیلئے انتہائی اہم ہے جبکہ حرمین الشریفین کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا تقاضا اور دل کی آواز ہے اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و اتفاق اور باہمی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں