چناب نگر:روٹی مہنگی،کم وزن فروخت ہونے پر شہری پریشان

چناب نگر:روٹی مہنگی،کم وزن فروخت ہونے پر شہری پریشان

چناب نگر (نامہ نگار)شہر اور گردونواح میں تندوروں پر روٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور وزن میں کمی پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

عوامی شکایات کے مطابق سرکاری نرخ 14 روپے مقرر ہونے کے باوجود بیشتر تندوروں پر روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ، جبکہ اس کا وزن بھی مقررہ معیار سے کم بتایا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی بنیادی ضرورت ہونے کے باوجود روٹی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے ۔دیہی علاقوں میں صورتحال مزید تشویشناک بتائی جا رہی ہے ، جہاں روٹی کے علاوہ دالیں، چینی، گھی اور دیگر اشیائے خورونوش بھی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں