2منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآ مد

2منشیات فروش گرفتار،بھاری  مقدار میں منشیات برآ مد

گوجرہ (نمائندہ دنیا )پو لیس نے دو منشیات فروش قا بو کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآ مد کرلی۔

صدر پولیس گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 179 گ ب کا آ صف گاؤ ں میں چرس فروخت کرنے میں مصروف ہے جس پر پو لیس نے چھا پہ مار کراسکو رنگے ہا تھو ں قا بو کرلیا اور اسکے قبضہ سے 1080 گرا م چرس برآ مد کرلی۔ علا وہ ازیں نوا ں لاہور پو لیس کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 338 ج ب کا رباز دراز اپنے علا قہ میں چرس فروخت کر رہا ہے جس پر پولیس نے چھا پہ مار کر اسکو رنگے ہا تھو ں پکڑ لیااور اسکے قبضہ سے 1240 گرا م ہیر وئین برآ مد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں