بھوانہ :منشیات فروش گرفتار، ایک کلو 120 گرام ہیروئن برآمد

 بھوانہ :منشیات فروش گرفتار، ایک کلو 120 گرام ہیروئن برآمد

نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات کر رہے :ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن \"ڈرگ فری پنجاب\" کے تحت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اسد اللہ اور اے ایس آئی عبدالرحمن نے خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک کلو 120 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ بھوانہ میں انسدادِ منشیات کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے ضلع بھر میں عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بنا کر ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی تعاون نہایت ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں