ورکرز کے لیے سول ڈیفنس کی عملی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

 ورکرز کے لیے سول ڈیفنس  کی عملی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی پنجاب سہولت بازار، اتھارٹی جھنگ روڈ ٹوبہ میں ورکرز کے لیے سول ڈیفنس کی عملی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،

جس کا مقصد ورکرز کو ہنگامی حالات میں بروقت، مؤثر اور محفوظ انداز میں کارروائی کرنے کے لیے عملی مہارت فراہم کرنا تھا، اس دوران شرکاکو پاکستان سول ڈیفنس ریسکیو کور میں بطور وارڈن رجسٹریشن کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں