ٹو بہ :سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی ، شہریوں کو مشکلات

 ٹو بہ :سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی ، شہریوں کو مشکلات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر کے پووش علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ،

کینال روڈ سمیت متعدد رہائشی آبادیاں سٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، کینال روڈ پر واقع ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے علاوہ محلہ گارڈن ٹاؤن، مصطفی آباد، حضور گارڈن، فیض کالونی، فاطمہ ٹاؤن، ارچ ولاز، پارک سٹی اور دیگر ملحقہ کالونیاں اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہیں،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر آمدورفت نہایت مشکل ہو چکی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں