جڑانوالہ روڈ کی فیکٹریوں کی آلودگی مکینوں کا کارروائی کا مطالبہ

جڑانوالہ روڈ کی فیکٹریوں کی آلودگی مکینوں کا کارروائی کا مطالبہ

شہری آنکھوں، سانس اور پھیپھڑوں کے امراض کا شکار ہو رہے ہیں

بلوچنی (نمائندہ دنیا) کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر قائم متعدد فیکٹریوں سے خارج ہونے والے دھوئیں کے باعث چک نمبر 77 رب لوہکے اور گردونواح کے رہائشیوں نے شدید ماحولیاتی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔مقامی افراد کے مطابق فیکٹریوں کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں علاقے میں پھیل جاتا ہے ، جس کے باعث شہری آنکھوں، سانس اور پھیپھڑوں کے امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آلودگی کی وجہ سے روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو چکی ہے اور رہائشیوں کو سانس لینے سمیت دیگر مشکلات کا سامنا ہے ۔اہلِ علاقہ کا مؤقف ہے کہ اس مسئلے کے حوالے سے محکمہ ماحولیات کو متعدد بار تحریری درخواستیں دی جا چکی ہیں، تاہم اب تک مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ مسلسل سنگین ہوتا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں