جھنگ روڈ پر حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق،2مسافر زخمی
جاں بحق نامعلوم شخص کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد پو لیس کے حوالے
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)جھنگ روڈ پر تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں رشیدہ آباد کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ بس میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں تقریباً 26 سالہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں بس کے دو مسافر، 58 سالہ ذوالفقار ولد غلام قادر اور 20 سالہ ابوبکر ولد شاہد بھی زخمی ہوئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے نامعلوم شخص کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی۔