سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر اینٹوں کا بھٹہ سیل
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری مس فائزہ انور نے سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نواحی علاقے میں قائم ایک بھٹہ سیل کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کے دوران واضح کیا کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے زائد قیمت وصول کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی ۔