ارشد ملاح پنجاب اتحاد فوٹو گرافر اینڈ موویز ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے ممبر منتخب

ارشد ملاح پنجاب اتحاد فوٹو گرافر اینڈ موویز  ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے ممبر منتخب

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)کمالیہ فوٹو گرافر اینڈ موویز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد ملاح پنجاب اتحاد فوٹو گرافر اینڈ موویز ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے ممبر منتخب ہو گئے ۔

ان کے انتخاب پر شہر کی سماجی، صحافتی، کاروباری اور فلاحی شخصیات نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ ارشد ملاح کی فوٹو گرافی کے شعبے میں خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور تنظیمی کردار قابلِ تحسین ہیں۔ ان کی سپریم کونسل میں شمولیت نہ صرف کمالیہ بلکہ پورے علاقے کی فوٹو گرافر برادری کے لیے باعثِ اعزاز ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ارشد ملاح اپنی نئی ذمہ داریاں دیانت داری، خلوص اور محنت سے نبھاتے ہوئے فوٹو گرافر برادری کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں