رجانہ پولیس سے مقابلے کے بعد ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

رجانہ پولیس سے مقابلے کے بعد ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ رجانہ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ریکارڈ یافتہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے منشیات، اسلحہ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کر لی،

جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 184 گ ب سنہری بنگلہ کے قریب پولیس نے اپنی حفاظت کرتے جوابی کارروائی اور تعاقب کیا۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی زخمی ہو گیا، جبکہ دیگر ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے فرار ہو گئے ۔ زخمی ملزم نے اپنی شناخت اختر کے نام سے کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں