ڈپٹی کمشنر کا زیرِ تعمیر چنیوٹ،فیصل آباد ون وے روڈ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا زیرِ تعمیر چنیوٹ،فیصل آباد ون وے روڈ کا دورہ

کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت،متعلقہ افسروں نے بر یفنگ د ی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایکسین ہائی ویز محمد احمد، ایم ڈی واسا محمد رفیع اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد کے ہمراہ زیرِ تعمیر چنیوٹ۔فیصل آباد ون وے روڈ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے سڑک کی تعمیر، سیوریج لائن کی تنصیب، ڈرین کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔ متعلقہ افسروں نے منصوبے کے مختلف مراحل اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کے ساتھ نکاسی آب کے نظام، سیوریج لائن اور ڈرین کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے کے ساتھ کام کی رفتار مزید تیز کرنے ، تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دینے اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں