ڈپٹی کمشنر کا چناب نگر میں زیرِ تعمیر گرین بس سٹیشن کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا چناب نگر میں زیرِ تعمیر گرین بس سٹیشن کا جائزہ

حکومت پنجاب شہریوں کو جدیدسفری سہولیات دینے کیلئے کو شا ں:عائشہ رضوان

چنیوٹ ، چناب نگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے چناب نگر میں زیرِ تعمیر گرین بس اسٹیشن کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری انتظامات اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی، اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر محمد انس، سیکرٹری آر ٹی اے ، اسٹیشن انچارج اور دیگر متعلقہ افسروں بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے گرین بس سٹیشن پر الیکٹرک سٹی کی فراہمی کے لیے ٹرانسفارمر اور جنریٹر کی تنصیب، الیکٹرک بسوں کی چارجنگ سہولیات اور دیگر تکنیکی و انتظامی امور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور چارجنگ سسٹم کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ گرین بس سروس کے آغاز میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔عائشہ رضوان نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ، لہٰذا گرین بس منصوبے کے تمام انتظامات اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے کے ساتھ باقی ماندہ کام جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں