بکری کی ٹانگ توڑنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

بکری کی ٹانگ توڑنے پر  ملزم کے خلاف مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ سٹی سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 568 ٹی ڈی اے میں بکری پر تشدد کر کے ٹانگ توڑنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق محمد حنیف بکریاں چرا رہا تھا کہ ملزم طاہر قادری عرف قادری ساؤنڈ والے نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر بہاولپوری نسل کی بکری کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں