موٹرسائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر راہگیر سے موبائل چھین لیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کال سنتے جانے والے شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں خالد نامی شہری موبائل فون پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا ،موبائل کے کور میں نقدی بھی موجود تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔