مطلوب بھتہ خور گرفتار،اسلحہ برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گارڈن تھانے کی حدود میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران مطلوب بھتہ خور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت کمیل ولد اعجاز حسین کے نام سے کی گئی۔ گرفتار بھتہ خور ڈسٹرکٹ کے ایک زیر تفتیش بھتہ خوری کے مقدمے میں ملوث تھا جبکہ بھتہ خور کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا ہے ۔ترجمان کے مطابق گرفتار بھتہ خور کمیل کے خلاف چاکیواڑہ تھانے میں بھتہ مانگنے کا مقدمہ درج ہوا ہے جس نے گزشتہ ماہ 10 جون کو چاکیواڑہ میں درآمد شدہ گارمنٹس کے تاجر سے 10 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔