ٹرک کھڑا کرکے روڈ بلاک کرنے کا الزام، ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹرک کھڑا کرکے روڈ بلاک کرنے کے الزام میں ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ،ملزم کی جانب سے مین روڈ پر ٹرک کھڑا کر کے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔