پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ

پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ

جڑانوالہ میں ملزموں نے طاہر کو رقم لے کر پراپرٹی کی جعلی دستاویزات دے دیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے طاہر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران مبینہ طور پر اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم وصول کر لی اور اس کے بدلے میں اسے پراپرٹی کی جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کر کے فراہم کر دیں جس سے اسے بھاری مالیت کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں