ماموں کانجن :ڈاکوؤں نے شہری سے7 لاکھ نقدی لوٹ لی
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )تھانہ ماموں کانجن کی حدود چک550گ ب موہلیانوالا میں ڈاکوؤں نے شہری سے 7 لاکھ نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ دوپہرساڑھے بارہ بجے ایک کار پر 4 مسلح ڈاکومقامی رہائشی ملک ندیم عطا وٹو کے کنٹرول شیڈ میں گھس آئے اورانہوں نے سات لاکھ روپے نقدی لوٹ لی ، اس دوران مزاحمت پر ملک ندیم عطاوٹو نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو سے اسکا موبائل فون چھین لیا جبکہ ملزمان کار میں رقم سمیت فرار ہوگئے ، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔