چوری،ڈکیتی،چھینا جھپٹی کے واقعات،لاکھوں کا نقصان

چوری،ڈکیتی،چھینا جھپٹی کے واقعات،لاکھوں کا نقصان

معیز الدین،عطا محمد، عمران کی موٹرسائیکلیں،اصغر کے زیور،ملبوسات چوری

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور جھپٹا مار وارداتوں کے دوران شہری نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ، جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق سٹی اور صدر شجاع آباد کے علاقوں میں معیزن الدین، عطا محمد اور عمران کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں، جبکہ اصغر کے گھر سے طلائی زیورات، ملبوسات اور دیگر سامان چرا لیا گیا۔ راجہ رام کے علاقے میں عبدالرشید کی موٹرسائیکل، شفیق کے ٹرانسفارمر کی کوائل اور اختر علی کی موٹر چوری کر لی گئی۔سٹی جلالپور پیر والا کے علاقے میں امام بخش کے آم، جبکہ کینٹ کے علاقے میں عبداللہ کے پانچ تولہ طلائی زیورات اور ارشد کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ مظفر آباد کے علاقے میں فدا حسین کا موبائل بھی نامعلوم چور لے اڑے ۔شاہ شمس کے علاقے میں عرفان سے موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لیا گیا۔، جبکہ گلگشت کے علاقے میں منیر کا گیس میٹر اور حمزہ کی دکان سے 50 ہزار روپے نقدی سمیت دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ بی زیڈ اور قادر پور راں کے علاقوں میں عبدالرحمن اور ریاض سے بھی موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔پولیس نے تمام متاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر نامعلوم ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں