ٹرین کی ٹکر ،45سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئی
خاتون کی ارشاد بی بی کے نام سے شناخت،ذہنی توازن درست نہیں تھا
ملتان (کرائم رپورٹر )ٹرین کی ٹکر سے 45سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے نامعلوم خاتون لائنوں پر موجود تھی کہ پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور پوچھ گچھ کی تو مذکورہ خاتون کی شناخت ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی جس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھاکی لاش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کردی گئی۔