ون وے قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور زیر حراست، مقدمہ درج

ون وے قوانین کی خلاف ورزی پر  ڈرائیور زیر حراست، مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے ستیانہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جو نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہا تھا بلکہ دیگر شہریوں کے لئے درد سر بنا ہوا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں