ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس
تمام محکموں کو پلان پر مؤثر عملدرآمد،چہلم امام حسینؓ پرانتظامات کی ہدیات
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی نیشنل ایکشن پلان کا اہم اجلاس ہوا، ڈی پی او، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، حساس اداروں، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں، متعلقہ صوبائی و وفاقی محکموں کے سربراہان اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، انسدادِ دہشتگردی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔مختلف محکموں نے اپنی کارکردگی اور جاری اقدامات پر بریفنگ دی ۔فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 323 افراد کو 38 لاکھ 13 ہزار جرمانہ کیا گیا، اجلاس میں مساجد کی رجسٹریشن، گداگری کے خاتمے ، پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، چہلم حضرت امام حسینؓ کے سکیورٹی انتظامات اور دیگر اہم امور کا بھی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد، تعاون ، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری برقرار رکھنے اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments