جھنگ: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے دفتر کا افتتاح، شجرکاری

جھنگ: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے دفتر کا افتتاح، شجرکاری

مختلف محکموں کے افسران، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)  کے دفتر کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود، صاحبزادہ مولانا آصف معاویہ، مولانا مسرور نواز، مختلف محکموں کے افسران، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مجید امجد پارک میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا، جبکہ دیگر ضلعی افسران نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا۔ تقریب کے دوران شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے گئے اور انہیں گھروں، تعلیمی اداروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دی گئی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ نئے دفتر کے قیام سے ادارے کی انتظامی استعداد میں اضافہ ہوگا اور پارکس، گرین بیلٹس، چوکوں، شاہراہوں اور دیگر عوامی مقامات کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور بحالی کے کام مزید مؤثر انداز میں انجام دیے جا سکیں گے ۔

 

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پارکس کی بحالی، گرین بیلٹس کی تزئین، نئے پودوں کی شجرکاری اور شہریوں کو صاف، سرسبز اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے کے افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ شہر بھر کے پارکس، گرین بیلٹس اور تفریحی مقامات کی مستقل بنیادوں پر دیکھ بھال، صفائی اور تزئین و آرائش کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...