رجانہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، گرفتار

رجانہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، گرفتار

لوٹ مار کے دوران پو لی آ نے پر ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ رجانہ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ چند مسلح افراد چک 185 گ ب چوک کے قریب راہگیروں کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ شروع کر دی اور فصلوں کی جانب فرار ہو گئے ۔ تعاقب کے دوران بھی ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک زخمی ملزم زمین پر پڑا ملا، جس کی شناخت شہباز عرف بھالو کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، بغیر نمبر موٹر سائیکل اور 5 ہزار روپے برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔زخمی ملزم کو علاج کے لیے رجانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ملز موں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ ریکارڈ چیک کرنے پر وہ راہزنی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب پایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...