نجی شاپنگ مال میں خریداری کیلئے آئے شہری کو جیب تراشوں نے لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نجی شاپنگ مال میں خریداری کے لئے آئے شہری کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عمیر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ کینال روڈ پر واقعہ نجی شاپنگ مال میں وہ خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments