نہری پانی چوری کر نیوالے 24 افراد کیخلاف مقدمہ
محکمہ انہار ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے 24 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں محکمہ انہار ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران 24 افراد کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ جن کیخلاف واقعات کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments