1500 گرام ہیروئن برآمد، منشیات فروش گرفتار

1500 گرام ہیروئن  برآمد، منشیات فروش گرفتار

سمندری (نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1500 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔۔۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او اقبال فرید کی نگرانی میں اے ایس آئی الطاف حسین نے 466 روڈ پر کارروائی کے دوران مشکوک شخص طارق محمود کو حراست میں لیا۔ جامعہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 1500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندری پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...