پولیس لائن چنیوٹ میں جنرل پریڈ، نظم و ضبط بہتر بنانیکی ہدایت

پولیس لائن چنیوٹ میں جنرل پریڈ، نظم و ضبط بہتر بنانیکی ہدایت

سینئر پولیس افسران، جوانوں، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شرکت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم کے وژن کے مطابق پولیس فورس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے پولیس لائن چنیوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ضلع بھر سے سینئر پولیس افسران، جوانوں، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی سرکل سٹی چنیوٹ محمد شعیب خان نے پریڈ کا معائنہ کیا۔پریڈ کے دوران پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی پیش کی، جبکہ ڈی ایس پی محمد شعیب خان نے اہلکاروں کے ٹرن آؤٹ، ڈسپلن اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پولیس اہلکاروں کو ٹرن آؤٹ مزید بہتر بنانے ، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور اپنے فرائض دیانتداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...