جڑانوالہ:نہری پانی چوری ، 60 سے زائد افراد کیخلاف مقدمات
ایس ڈی او محمد طلحہ گل کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)محکمہ انہار نے نہری پانی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 60 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ۔ایکسین محکمہ انہار خرم خان بلوچ کی ہدایت پر ایس ڈی او محمد طلحہ گل کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران نہروں سے غیر قانونی طور پر پانی چوری کرنے اور واٹر کورسز میں غیر قانونی مداخلت کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔محکمہ انہار کے حکام کا کہنا ہے کہ نہری پانی کی منصفانہ تقسیم اور سرکاری وسائل کے تحفظ کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران پانی چوری میں ملوث بااثر افراد کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی اور کسی قسم کا دباؤ یا سفارش قبول نہیں کی گئی۔ایکسین خرم خان بلوچ نے کہا کہ نہری پانی چوری کیخلاف جاری مہم مزید تیز کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments