بارش ، بیوٹیفکیشن،اربن فلڈنگ منصوبوں کی کارکردگی پر سوالات
کمیٹی بازار، صدر بازار اور گوجرہ روڈ پر نکاسی آب نہ ہونے سے پانی جمع ہوگیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بارش نے بیوٹیفکیشن اور اربن فلڈنگ منصوبوں کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے ۔حالیہ بارش کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل کیے گئے بیوٹیفکیشن اور اربن فلڈنگ منصوبوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ کمیٹی بازار، صدر بازار اور گوجرہ روڈ پر نکاسی آب نہ ہونے سے پانی جمع ہوگیا، متعدد دکانوں میں پانی داخل ہوا جبکہ کمیٹی بازار میں نئی ٹف ٹائلز بھی کئی مقامات پر بیٹھ گئیں۔ گوجرہ روڈ پر واٹر سٹوریج ٹینک کے اطراف دلدل بننے سے آمدورفت شدید متاثر رہی۔ تاجروں اور شہریوں نے منصوبوں کے معیار کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments