سپیکر کے حلقہ میں شجرکاری ،پی ایچ اے کو ذمہ داری مل گئی

سپیکر کے حلقہ میں شجرکاری ،پی ایچ اے کو ذمہ داری مل گئی

کھڈیاں میں 41کروڑ 80 لاکھ سے گرین کوریڈورمنصوبہ چھ ماہ میں مکمل ہوگا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پی ایچ اے لاہور کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے حلقے میں شجرکاری کی ذمہ داری بھی دیدی گئی۔پی ایچ اے نے سپیکر ملک احمد خان کی ہدایت پر کھڈیاں میں شجرکاری پلان بنا لیا۔کھڈیاں میں گرین کوریڈور کیلئے فنڈز مختص کر دیئے گئے۔ریلوے سٹیشن کھڈیاں میں گرین کوریڈور کیلئے 41 کروڑ 80 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،منصوبہ چھ ماہ میں مکمل ہوگاجس کیلئے فنڈز کا اجرا  حکومت کریگی۔ پی ایچ اے اس سے قبل تونسہ، ڈیرہ غازی خان، مری اور دیگر اضلاع میں بھی شجرکاری کرچکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...