صوبائی وزیر کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر کاتعمیراتی جائزہ

صوبائی وزیر کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر کاتعمیراتی جائزہ

نواز شریف کینسر ہسپتال میں کسی مریض کو علاج سے انکار نہیں کیا جائیگا:خواجہ سلمان

لاہور (ہیلتھ رپورٹر،اپنے سٹی رپورٹر سے) صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود کے ہمراہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ وسیم، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ سی او او آئی ڈیپ مائرہ علی اور انکی ٹیم نے صوبائی وزیر کو منصوبے کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا حکومت پنجاب لاہور میں تقریباً 75ارب روپے سے سٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنا رہی ہے ،دن رات کام جاری ہے ۔ یہ پاکستان کا پہلا مکمل سرکاری کینسر ہسپتال ہوگا جہاں کسی مریض کو علاج سے انکار نہیں کیا جائے گا۔  ہسپتال میں ریڈی ایشن تھراپی، کیمو تھراپی، اینڈوسکوپی اور دیگر جدید سہولتیں میسر ہونگی۔ اس پہلے سرکاری کینسر ہسپتال میں کے پی کے ، سندھ اور دیگر صوبوں سے آنیوالے مریضوں کا بھی علاج ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...