پیرمحل:بارش، انتظامیہ متحرک، نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی

پیرمحل:بارش، انتظامیہ متحرک، نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی

اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فاطمہ سلیم فیلڈ میں پہنچ گئیں

پیرمحل (نمائندہ دنیا)پیرمحل میں طوفانی بارش کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فاطمہ سلیم خود فیلڈ میں پہنچ گئیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے آپریشن کی نگرانی کی۔دورے کے دوران انکروچمنٹ آفیسر محمد اکرم مجاہد، سینٹری سپروائزر رضوان نقشبندی، کمپیوٹر آپریٹر شاہد لطیف، انچارج ستھرا پنجاب ٹیم اور میونسپل کمیٹی کے عملے نے لاری اڈا، مرکزی بازاروں، اہم شاہراہوں اور نشیبی علاقوں سے بارش کا جمع شدہ پانی فوری طور پر نکالا۔ نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی بھی کرائی گئی تاکہ پانی کی روانی بحال رہے ۔اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی اور چیف آفیسر فاطمہ سلیم نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے اور نکاسی آب کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔شہریوں اور تاجروں نے بارش کے دوران انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی بروقت موجودگی، فوری اقدامات اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی انداز میں شہری مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...