ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے موسم برسات کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں مین فیصل آباد روڈ کی گرین بیلٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر ریجنل آفیسر فاریسٹ، ایکسین ہائی ویز اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی اور سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments