چناب نگر:پارکنگ ایریاز کی کمی، ٹریفک مسائل بڑھ گئے

چناب نگر:پارکنگ ایریاز کی کمی، ٹریفک مسائل بڑھ گئے

شاہراہوں کے کنارے غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے سڑکیں تنگ ہو چکی ہیں

چناب نگر (نامہ نگار )چناب نگر اور گردونواح میں پارکنگ ایریاز کی کمی کے باعث سڑکوں کے کنارے غیر قانونی پارکنگ معمول بن گئی، جس سے سڑکیں سکڑنے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی ہے ۔شہر میں آبادی اور گاڑیوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باوجود مناسب پارکنگ کا انتظام نہ ہونے سے ٹریفک کے مسائل سنگین صورت اختیار کر گئے ہیں۔ مختلف کاروباری مراکز پر روزانہ سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں آتی ہیں، تاہم منظم پارکنگ کی سہولت موجود نہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی مختلف شاہراہوں کے کنارے غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے سڑکیں تنگ ہو چکی ہیں، جس کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...