جماعت اسلامی کا 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ، دھرنوں کا اعلان

جماعت اسلامی کا 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ، دھرنوں کا اعلان

تمام اضلاع کو ملانے والی شاہراہوں پر احتجاج کیا جائے گا:محبوب الزماں بٹ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی، مہنگائی اور بجلی کے مسائل کے خلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے 24 جولائی کو نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کی مساجد کے باہر پرامن مظاہروں اور 7 اگست کو ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کیا ہے ۔ضلعی امیر جماعت اسلامی پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 اگست کو تمام اضلاع کو ملانے والی شاہراہوں پر احتجاج کیا جائے گا، جبکہ ایمبولینسوں کے علاوہ دیگر ٹریفک کی آمدورفت محدود رکھنے کا منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے احتجاجی تحریک کو روکنے کے لیے غیر جمہوری اقدامات کیے تو تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم لیوی ختم کرے ، آئی پی پیز سے مہنگے معاہدوں پر نظرثانی کرے ، لوڈشیڈنگ پر قابو پائے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...