کمالیہ: ٹک ٹاک پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں خاتون کیخلاف مقدمہ درج
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) ٹک ٹاک پر مبینہ طور پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس افسر شیراز اختر کی کارروائی پر ملزمہ یاسمین کے خلاف تھانہ سٹی کمالیہ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزمہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر مبینہ طور پر نفرت انگیز مواد شیئر کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments