فوڈ اتھارٹی کا سویٹس شاپ پر چھاپہ، 20 کلو ملاوٹ شدہ کھویا برآمد

فوڈ اتھارٹی کا سویٹس شاپ پر چھاپہ، 20 کلو ملاوٹ شدہ کھویا برآمد

جعلی ادویات کی فیکٹری بھی پکڑی گئی، بڑی مقدار میں ادویات برآمد کر لیں

ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا )فوڈ اتھارٹی نے لاری اڈہ چوک ڈجکوٹ میں ایک نجی سویٹس شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے 20 کلو گرام ملاوٹ شدہ کھویا برآمد کر لیا۔ فوڈ اتھارٹی آفیسر احسن کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔دوسری جانب تھانہ روشن والا کے علاقے روشن والا سٹاپ کے قریب ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اتھارٹی کے چیف آفیسر ڈاکٹر شہزاد نے جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں ادویات برآمد کر لیں۔ حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...