ریکارڈ درستگی کے نام پر لوٹ مار، وزیراعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ

ریکارڈ درستگی کے نام پر لوٹ مار، وزیراعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ

یونین کونسلوں میں ناموں کی درستگی،ڈیتھ سرٹیفکیٹس کیلئے بھاری رقم لی جارہی

پینسرہ (نمائندہ دنیا )فیصل آباد کی مختلف یونین کونسلوں میں پیدائش، وفات اور دیگر سرکاری ریکارڈ کی درستگی کے معاملات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اضافی وصولیوں کے خلاف شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کمشنر فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یونین کونسلوں میں ناموں کی درستگی، اندراجات اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے ہزاروں روپے وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ متعدد یونین کونسلوں میں سیکرٹریز کی عدم دستیابی سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔متاثرین کے مطابق کئی سال پرانے پیدائش اور وفات کے اندراجات بھی اضافی اخراجات کے بغیر درست نہیں کیے جا رہے اور عوام کو بار بار دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ نام کی تصحیح کے لیے بھاری رقوم طلب کی جاتی ہیں جبکہ ادائیگی نہ کرنے والوں کو عدالتی کارروائی کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام یونین کونسلوں میں کم از کم ایک سال کے لیے ریکارڈ کی مفت درستگی کی سہولت فراہم کی جائے اور مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...