فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 195 کلو مردہ گائے کا گوشت تلف

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 195 کلو مردہ گائے کا گوشت تلف

ٹوبہ روڈ پر ایک مزدا ٹرک کو روک کر مردہ گوشت برآمد کیا گیا جسے مضر صحت قرار دیا گیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا )فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کارروائی کرتے ہوئے گوجرہ سپلائی کیے جانے والے 195 کلو گرام مردہ گائے کا گوشت پکڑ کر تلف کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن عدنان حیدر کی سربراہی میں ٹیم نے ٹوبہ روڈ پر ایک مزدا ٹرک کو روک کر مردہ گوشت برآمد کیا، جسے ویٹرنری ڈاکٹر نے مضر صحت قرار دیا۔ فوڈ اتھارٹی نے گوشت تلف کرکے پولیس کو قانونی کارروائی کیلئے تحریری اطلاع دے دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...