اہلحدیث رہنماؤں کی مہنگائی ،یوٹیلیٹی بلوں میں ٹیکسوں پر تنقید

اہلحدیث رہنماؤں کی مہنگائی ،یوٹیلیٹی بلوں میں ٹیکسوں پر تنقید

مختلف ٹیکسوں اور چارجز کے باعث عام شہری شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے مہنگائی، یوٹیلٹی بلوں میں ٹیکسوں اور بنیادی سہولیات کی بڑھتی لاگت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، سیوریج اور واٹر سپلائی کے بلوں میں مختلف ٹیکسوں اور چارجز کے باعث عام شہری شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عوام کو بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور متعلقہ اداروں کو عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یوٹیلٹی بلوں میں اضافی چارجز سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے ۔علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی، گیس، سیوریج اور دیگر بنیادی سہولیات کے بلوں میں عوام کو ریلیف دیا جائے ، مہنگائی پر قابو پایا جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے عام شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے ۔ انہوں نے اعلیٰ ریاستی اداروں سے بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے توجہ دینے کی اپیل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...