پولیس اور گلوبیفائی انسٹیٹیوٹ میں ڈیجیٹل سکلز تربیت کا ایم او یو

پولیس اور گلوبیفائی انسٹیٹیوٹ میں ڈیجیٹل سکلز تربیت کا ایم او یو

دورانِ سروس وفات پانے والوں کے بچوں کو فیس میں 100 فیصد رعایت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس فیصل آباد اور گلوبیفائی انسٹیٹیوٹ کے درمیان پولیس افسروں اور ان کے اہلخانہ کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دئیے گئے ۔ایم او یو پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا اور گلوبیفائی انسٹیٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب نے دستخط کیے ۔ معاہدے کے تحت پولیس افسروں اور ان کے اہلخانہ کو مصنوعی ذہانت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، فل اسٹیک ویب ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور کیریئر گائیڈنس سمیت مختلف جدید کورسز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔معاہدے کے مطابق پولیس شہداء اور دورانِ سروس وفات پانے والے اہلکاروں کے بچوں کو ماہانہ فیس میں 100 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ غازی پولیس افسران کے بچوں کے لیے 75 فیصد اور حاضر سروس و ریٹائرڈ پولیس افسران کے بچوں کے لیے 50 فیصد فیس رعایت مقرر کی گئی ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...