پاک کوریا نیوٹریشن سنٹر کے سائنٹیفک ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس

پاک کوریا نیوٹریشن سنٹر کے سائنٹیفک ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس

غذائی قلت کے خاتمے کے اقدامات کا جائزہ، مختلف جامعات کے وی سی شریک ہوئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر کے سائنٹیفک ایڈوائزری بورڈ کا تیسرا اجلاس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی پیش رفت اور ملک میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں، کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (KOICA) پاکستان کی ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر سودام بیک، پلاننگ کمیشن آف پاکستان، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ماہرین اور منصوبے سے وابستہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مرکز اب تک 12 ہزار سے زائد فرنٹ لائن نیوٹریشن ورکرز کو تربیت دے چکا ہے ، 50 سے زائد غذائیت سے بھرپور اور فورٹیفائیڈ غذائی مصنوعات تیار کی جا چکی ہیں، جبکہ جدید تحقیق و تربیت کی سہولیات اور صوبائی سطح پر آؤٹ ریچ مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...