مون سون ایمرجنسی کی خلاف ورزی، متعدد فیکٹریاں سیل

مون سون ایمرجنسی کی خلاف ورزی، متعدد فیکٹریاں سیل

بارش کے دوران کیے گئے معائنے میں بعض فیکٹریاں کام کرتی پائی گئیں

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)مون سون ایمرجنسی کے دوران حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر واسا اور محکمہ تحفظ ماحولیات نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فیکٹریوں کو سیل کر دیا، جبکہ کارروائی کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ اور واسا کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ مون سون ایمرجنسی کے دوران بارش کے اوقات میں فیکٹریاں بند رکھی جائیں تاکہ نکاسی آب کے نظام پر اضافی دباؤ سے بچا جا سکے ۔ تاہم بارش کے دوران کیے گئے معائنے میں بعض فیکٹریاں کام کرتی پائی گئیں، جس پر متعلقہ اداروں نے کارروائی عمل میں لائی۔کارروائی کے دوران جھمرہ روڈ، نشاط آباد کے قریب واقع ایک ڈائینگ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا، جبکہ مقبول روڈ بٹالہ کالونی میں قائم ایک پروسیسنگ ملز کو بھی ضابطے کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق کارروائی کی تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو بھجوا دی گئی ہے ، جبکہ مون سون ایمرجنسی کے دوران حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے انسپکشن اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...