13 اہم شاہراہوں کی بحالی، پہلے 35 کلومیٹر پر کام شروع ہوگا
منصوبے کے تحت پیچ ورک، زیبرا کراسنگ، ٹف ٹائلز، سڑیٹ لائٹس شامل
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد نے شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے مرحلہ وار منصوبے پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کا چار گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔پہلے مرحلے میں 13 اہم شاہراہوں کے 35 کلومیٹر سے زائد حصے پر ترقیاتی اور بحالی کے کام شروع کیے جائیں گے ۔ منصوبے میں کینال روڈ (دونوں اطراف)، سوساں روڈ، چن ون روڈ، ڈی گراؤنڈ، پھاٹک تا ڈی ٹائپ چوک، مین روڈ علامہ اقبال کالونی، مین روڈ ڈی ٹائپ، ستیانہ روڈ، نڑوالا روڈ، سمندری روڈ، ملت روڈ، کالج روڈ سمن آباد اور ڈجکوٹ روڈ شامل ہیں۔منصوبے کے تحت پیچ ورک، زیبرا کراسنگ، ٹف ٹائلز، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی، گرین بیلٹس کی بحالی، لین مارکنگ، کرب اسٹونز کی پینٹنگ، سائن بورڈز کی مرمت، اسپیڈ بریکرز پر کیٹ آئیز کی تنصیب اور انڈر پاسز میں لائٹنگ کا کام مکمل کیا جائے گا۔کمشنر عمران حامد شیخ نے متعلقہ شاہراہوں کے رہائشیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو موجودہ صورتحال اور بحالی کے مجوزہ منصوبے پر ملٹی میڈیا بریفنگ دینے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ منصوبے پر مؤثر عملدرآمد میں عوامی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments