سرکاری اہلکاروں پر تشدد ، کام کر نے سے روک دیا گیا
لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کو ملزموں نے دھمکیاں بھی دیں ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ انہیں محکمانہ امور کی انجام دہی سے روک دیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں لوکل گورنمنٹ کے ملازمین محکمانہ امور کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر انہیں قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا اور اس دوران دھمکیاں دیتے ہوئے انہیں محکمانہ امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا گیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments