دوران ملازمت ملزم نے دکان سے 7لاکھ روپے چوری کر لئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت ملزم نے دکان سے 7لاکھ روپے چوری کرلئے ۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں امیر حمزہ نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس کی دکان میں ملازمت کرتا تھا۔ جس نے دوران ملازمت مبینہ طور پر اپنے والد کے ساتھ مل کر دکان سے 7 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم چوری کرلی اور اسے بھاری مالیت کے نقصان کا شکار بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments