ڈپٹی کمشنر نے بارش کے بعد نکاسی آب انتظامات کا جائزہ لیا
تمام پونڈنگ پوائنٹس پر ڈی واٹرنگ سیٹس سمیت دیگر مشینری مکمل طور پر فعال
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کے ہمراہ بارش تھمنے کے فوری بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن، ایکسپو سینٹر جڑانوالہ روڈ اور ریلوے سٹیشن چوک کا معائنہ کیا، جہاں بارشی پانی کی نکاسی کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام پونڈنگ پوائنٹس پر ڈی واٹرنگ سیٹس سمیت دیگر مشینری مکمل طور پر فعال ہے ، جبکہ فیلڈ عملہ کم سے کم وقت میں بارشی پانی کی نکاسی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments