کوئٹہ آپریشن، جڑانوالہ کے سپاہی محمد صدیق سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

کوئٹہ آپریشن، جڑانوالہ کے سپاہی محمد  صدیق سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)کوئٹہ آپریشن کے دوران فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان محمد صدیق کو ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 34 گ ب، ستیانہ میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

شہید محمد صدیق کی نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے افسران و جوانوں، مقامی انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، جبکہ مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔نمازِ جنازہ کے دوران فضا سوگوار رہی۔ شرکاء نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے وطن کے دفاع کے لیے ان کی قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...